Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی، کالعدم سپاہ محمد کے سپلیر سیل کا سربراہ پکڑا گیا | زرائع نیوز

کراچی، کالعدم سپاہ محمد کے سپلیر سیل کا سربراہ پکڑا گیا

 

سپاہ محمد کا نیٹ ورک پکڑا گیا

‏کراچی(رپورٹ: جنید سومرو) سی ٹی ڈی سول لائن نے حساس ادارے کے ہمراہ شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب کاروائی کی جس کے نتیجے میں سپاہ محمد نامی تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں ہو مقابلے ہے بعد گرفتار کیاگیا۔

گرفتاری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہے مظہر مشوانی نے بتایا گرفتار ہونے والے ملزمان اداروِ کو انتہائی مطلوب تھے، جن کا تعلق کالعدم سپاہ محمد نامی جماعت سے ہے۔

گرفتار ملزمان میں آغا حسن اور سید محمد علی رضا نقوی شامل ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی کرار علی اور سید اوسط علی رضوی موقع سے فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق گرفتار ملزمان 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اور سپاہ محمد کا سلیپر سیل اوسط علی کی نگرانی میں چل رہا تھا۔

اوسط علی ٹارگٹ کی ریکی کرواتا اور پھر گروہ کے شوٹرز سے ٹارگٹ کرواتا، سلیپر سیل میں شامل شوٹرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا۔