Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹویٹر کی بلیو ٹک سروس دوبارہ شروع | زرائع نیوز

ٹویٹر کی بلیو ٹک سروس دوبارہ شروع

ٹویٹر کی بلیو ٹک سروس دوبارہ شروع

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش کو دیکھتے ہوئے بلیو ٹک ویریفائیڈ اکاؤنٹس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹویٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹ ویریفیکیشن سروس کا آغاز آئندہ برس 2021 سے ہوگا، اب کی بار بلیو ٹک حاصل کرنے کا طریقہ پہلے سے زیادہ آسان ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت ٹوئٹر کی جانب سے آغاز میں 6 اقسام کے اکاؤنٹس کو ویریفائی کیا جائے گا، جن میں حکومتی عہدیداران، کمپنیاں، برانڈز، غیرمنافع بخش ادارے، نیوز، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس اور سماجی ادارے اور دیگر بااثر شخصیات شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان کیٹیگریز میں وقت کے ساتھ توسیع کی جائے گی۔