Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بانی ایم کیو ایم کرونا کا شکار، آئی سی یو میں زیر علاج | زرائع نیوز

بانی ایم کیو ایم کرونا کا شکار، آئی سی یو میں زیر علاج

بانی ایم کیو ایم پر کرونا سے متاثر، آئی سی یو میں زیر علاج

لندن (رپورٹ: رافع حسین): ایم کیو ایم (متحدہ قومی موؤمنٹ) کے بانی کو گزشتہ دنوں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اُن کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

چند روز قبل ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے بانی ایم کیو ایم کی صحت کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹرز نے صحت خرابی کے باعث انہیں مستقل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، اسی ہدایت کے پیش نظر وہ کچھ عرصے کے لیے سیاسی معاملات سے از خود دور ہوگئے ہیں۔

گزشتہ شب بانی ایم کیو ایم کی صحت کے حوالے سے اُس وقت اہم خبر سامنے آئی جب اُن کا کارکنوں کے نام جاری ہونے والا آڈیو پیغام جاری کیا گیا۔

اپنے آڈیو بیان میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے خود بتایا کہ انہیں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔ آڈیو پیغام میں بانی ایم کیو ایم کی سانس ٹوٹنے اور ان کی نقاہت کو واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرز کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی طبیعت پہلے سے بہتر ضرور ہے مگر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے، وہ پندرہ روز قبل کرونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی تھا۔

گذشتہ روز ایم کیو ایم قائد نے اپنی طبعیت کے حوالے سے آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا، ایم کیو ایم قائد کی عوام اور کارکنان سے دعائے صحت کرنے پر اظہار تشکر کیا اور جلد صحت یابی کے لیے مزید دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

بانی ایم کیو ایم نے عوام اور کارکنان اے اپیل کی کہ وہ کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں اور وبا کو سنجیدہ لیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔