Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
این اے 249 ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کو پہلی فتح مل گئی | زرائع نیوز

این اے 249 ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کو پہلی فتح مل گئی

این اے 249، ایم کیو ایم کو پہلی فتح مل گئی

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے حلقہ این اے 249 حافظ مرسلین کو رابطہ کمیٹی کی کاوش سے بڑی کامیابی مل گئی۔
عامر خان کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد نے جامعہ بنوریہ سائٹ کا دورہ کیا جہاں مفتی نعیم کے صاحبزادے اور مہتمم مفتی نعمان سے ملاقات ہوئی۔
عامر خان نے دوران گفتگو کہا کہ ایم کیو ایم اور آپ کے والد کے دیرینہ تعلقات تھے، وہ ہر موقع پر ساتھ دیتے جبکہ ہمارا تعاون بھی ہمیشہ سے رہا ہے۔
مفتی نعمان نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونئیر سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ والد ایم کیو ایم سے وابستگی رکھتے تھے، ان کی ہمدردیاں بھی ایم کیو ایم کے ساتھ تھی۔
ایم کیو ایم وفد نے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حمایتانگی تو مفتی نعمان نے ایم کیو ایم امیدوار حافظ مرسلین کی حمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بلدیہ اور دیگر علاقوں کے لیے مختص قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی انتخابات 19 اپریل کو ہوں گے، انتخابات میں مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ پی ایم ایل این نے اس حلقے پر خصوصی فوکس کیا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن نے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دیا ہے۔

رپورٹ: رافع حسین




نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل
zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ
ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور
مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو
جگہ دی جائے گی۔