Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان بھر میں‌ اچانک سوشل میڈیا پر پابندی کا اعلان، فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، ٹیلی گرام سمیت دیگر ایپس بلاک | زرائع نیوز

پاکستان بھر میں‌ اچانک سوشل میڈیا پر پابندی کا اعلان، فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، ٹیلی گرام سمیت دیگر ایپس بلاک

پاکستان بھر میں‌ اچانک سوشل میڈیا پر پابندی کا اعلان، فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، ٹیلی گرام سمیت دیگر ایپس بلاک

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پرعارضی پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس چند گھنٹوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی جا رہی ہیں، اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 4 بجے کے بعد دوبارہ کھولی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا سائٹس پر ایک دوسرے سے رابطے کر کے منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے، اور سوشل میڈیا سائٹس کو بند کرنے کا مقصد ملک دشمن عناصر کا نیٹ ورک توڑنا ہے۔

ابھی یہ وضاحت سامنے نہیں آسکی کہ یہ پابندی صرف آج کے روز ہے یا پھر روزانہ اسی طرح کی پریکٹس کی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ چلانے جبکہ جاتی امرا کے ممکنہ انہدام کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے یہ حکمتِ عملی مرتب کی گئی ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

رمضان المبارک میں نہایت مناسب قیمت پر اپنے اشتہارات شائع کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔