کراچی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی آصف جان صدیقی کی ہدایات اور خصوصی نگرانی کے پیش نظر ضلع شرقی میں محرم الحرام میں جلوس کے روٹس سمیت امام بارگاہوں کے گردونواح بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے بیش تر انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے گلشن اقبال اور جمشید زونز میں محکمہ بی اینڈآر اور ایم اینڈای کی جانب سے سڑکوں کی بہتری، روڈ لیولنگ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کے کام بڑے پیمانے پر سر انجام دئیے گئے ہیں عباس ٹاؤن سمیت گلشن اقبال کی مختلف امام بارگاہوں، نشتر پارک واطراف،جمشید روڈ، لائینز ایریا، محمودآباد سمیت وہ روٹس جہاں سے جلوس برآمد ہونے ہیں بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کر دئیے گئے ہیں، سیوریج مسائل کے حل کیلئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، صفائ ستھرائی کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور نالوں کی صفائی کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی خدمات کو حاصل کیا گیا ہے، سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن، امتیاز بھٹو نے اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے شب وروز خدمات کی فراہمی کو یقینی بنوایا، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغاسمیر اور انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد نے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ،آوارہ کتوں کی بیخ کنی،جھاڑیوں کی کٹائی، درختوں کو تراشنے اور ملبہ ومٹی اٹھا کر راستوں کو کلئیر کرنے کے امور اپنی نگرانی میں سرانجام دلوائے
بلدیہ شرقی میں محرم الحرام سے قبل بہتر اقدامات
