Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ‌ ہیک؟ | زرائع نیوز

ایم کیو ایم پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ‌ ہیک؟

ایم کیو ایم پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ‌ ہیک؟

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤنٹ مبینہ طور پر ہیک ہوگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے چلائے جانے والے آفیشل اکاؤنٹ @MediaCellMQM کا نام اور تصویر تبدیل کردی گئی ہے۔

اب اس اکاؤنٹ کا ہینڈل @MQMPAKISTAN_RB کے نام سے کردیا گیا ہے، اسی وجہ سے پرانے اکاؤنٹ کی موجودگی ٹویٹر پر ظاہر نہیں ہورہی۔

اس اکاؤنٹ پر ایم کیو ایم پاکستان کی تصویر تھی جس کو آر بی نامی سیاہ تصویر سے تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ 6 فالو کیے جانے والے اکاؤنٹس کو بھی ان فالو کردیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے شعبہ اطلاعات کے اس اکاؤنٹ پر 6 ہزار 390 فالوورز ہیں، اب تک اس اکاؤنٹ پر کوئی غیر ضروری ویڈیو شیئر نہیں کی گئی بلکہ پارٹی پروگراموں کی ویڈیو اور تصاویر ہی شیئر کی گئیں ہیں۔

تبدیلی کے بعد اکاؤنٹ سے یکے بعد دیگرے فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کی تقریبات کی ویڈیوز شیئر کی گئیں ہیں۔