Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بالی ووڈ ہدایت کار ایک بار پھر ماہرہ کے سحر میں‌مبتلا | زرائع نیوز

بالی ووڈ ہدایت کار ایک بار پھر ماہرہ کے سحر میں‌مبتلا

بالی ووڈ ہدایت کار ایک بار پھر ماہرہ کے سحر میں‌مبتلا

ممبئی: بالی ووڈ کے صف اول اداکار ایک بار پھر ماہرہ خان کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی ڈیبیو بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کے ہدایتکار راہول ڈھولکیا کی والدہ نے اُنہیں ماہرہ کا ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ اس حوالے سے فلم ’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

راہول ڈھولکیا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری ماں نے انتہائی باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’والدہ نے یہ ڈرامہ دیکھنے پر اس قدر زور دیا ہے کہ اب مجھے اسے دیکھنا ہے اور میں اس ڈرامے میں ماہرہ کی حیرت انگیز اداکاری دیکھنے کا منتظر ہوں۔‘

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان ہندی فلم ’رئیس ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ ماہرہ خان بھی اکثر شاہ رخ خان کی تعریف کرتی دکھائی دی ہیں اور بتاتی ہیں کہ شاہ رخ خان ان کے پہلے کرش ہیں۔