Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والی این جی او سے ریکارڈ طلب | زرائع نیوز

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والی این جی او سے ریکارڈ طلب

غیر قانونی تجاوزات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والی این جی او سے ریکارڈ طلب

سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف این جی او کی جانب سے درخواست دی گئی ، عدالت نے این جی او سے تین سالہ آڈٹ کا ریکارڈ مانگ لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان نے کراچی کے متعدد علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت کی ، جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ این جی اوز کس طرح چل رہی ہیں ، سب معلوم ہے ، آپ نے پانچ سال میں کون سے سماجی کام کئے ، تفصیلات دیں ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک آپ آڈٹ کا ریکارڈ اور سماجی کاموں کی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے ، ہم کیس نہیں سنیں گے ۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔