عامر لیاقت نے اسمبلی رکنیت سے استعفے کے بعد “پستول” اٹھا لی
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا
۔
عامر لیاقت نے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا، انہوں نے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بیان نہیں کی۔
عامر لیاقت نے تحریک انصاف اور عمران خان کے لیے دعا کی اور لکھا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو، اللہ حافظ‘۔
عامر لیاقت نے کہا کہ اگر وہ استعفے کی وجہ بتا دیں تو پورے پاکستان کے عوام کے دل دہل جائیں گے۔
قلم والے کو کیا تھما دیا تم نے “دوستو” pic.twitter.com/BTdcF9yX3h
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 4, 2021
استعفے کے چند گھنٹے بعد عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹر پر “پستول” کی تصویر لگائی اور لکھا کہ ‘قلم والے کو کیا تھما دیا تم نے دوستوں’۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews
