Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پارلیمنٹ‌ کا مشترکہ اجلاس، کارروائی سے پہلے ای وی ایم پر حکومت کا بڑا فیصلہ | زرائع نیوز

پارلیمنٹ‌ کا مشترکہ اجلاس، کارروائی سے پہلے ای وی ایم پر حکومت کا بڑا فیصلہ

پارلیمنٹ‌ کا مشترکہ اجلاس، کارروائی سے پہلے ای وی ایم پر حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل مؤخر کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

بابر اعوان کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل پر آپ سے بات کرنا چاہ رہی ہے اس لیے اسے مؤخر کر دیا جائے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور کی استدعا پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کو مؤخر کر دیا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج الیکٹرانک ووٹنگ میشن اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ک حق سمیت متعدد بل پیش کیے جانے ہیں۔