Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلشن اقبال 12 افراد اومی کرون وائرینٹ کا شکار | زرائع نیوز

گلشن اقبال 12 افراد اومی کرون وائرینٹ کا شکار

Omicron Covid 19 Karachi

اومی کرون وائرینٹ کا شکار بننے والوں میں 9خواتین اور 3 مرد شامل ہیں

gulshan-e-iqbal karachi
gulshan-e-iqbal karachi

مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون 31 دسمبر کی رات 12 بجے سے 14 جنوری کی شام تک نافظ العمل رہے گا

ڈپٹی کمشنر ایسٹ طحہ سلیم نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کر دیئے نوٹیفکیشن جاری

کراچی ( ) کراچی میں اومی کرون وائرینٹ کی مزید 12 افراد میں تشخیص ہوگئی سب ڈویژن گلشن اقبال میں اومی کرون وائرینٹ نے 12 افراد کو نشانہ بنالیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سب ڈویژن گلشن اقبال میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے حکم پر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے بعد لگایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 میں 12 افراد میں اومی کرون وائرینٹ وائرس کی تشخیص کے بعد 31 دسمبر کی رات سے 14 جنوری کی شام تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے گا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 31دسمبر کی رات 12 بجے سے 14 جنوری کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔