ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر کامران ٹیسوری کی بطور گورنر تعیناتی کی منظوری اتوار کے روز کی سب سے بڑی خبر کے طور پر سامنے آئی۔
اس خبر کے بعد ایم کیو ایم کے ہمدرد اور کارکنان نے کامران ٹیسوری کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ کل تک نسرین جلیل عہدے کیلیے سب سے بہترین امیدوار تھیں۔
ایم کیو ایم کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے وضاحت جاری کی اور بتایا کہ اُن کی جانب سے بھیجے جانے والے 3 ناموں پر پیشرفت نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد رابطہ کمیٹی نے مشاورت کر کے عبدالوسیم اور کامران ٹیسوری کا نام منظوری کیلیے بھیجا اور صدر پاکستان نے منظوری دی،۔
ایم کیو ایم نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُن کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ سندھ کے لیے ایک اچھے گورنر ثابت ہوسکیں گے۔
اس حوالے سے کامران ٹیسوری کے پرانے دوست اور اُن کی وجہ سے ایم کیو ایم سے نکالے جانے والے تنظیم بحالی کمیٹی کے رہنما فاروق ستار نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی۔
A pleasant surprise but a happy moment.A frnd selected for an important position of Sindh’s Governorship,Dear Brother Kamran Tessori,Heartiest Congratulations
May you do well in fulfilling such a big responsibility,Wish you all the best.
May Allah bless you.
From a brother
DFS— Dr Farooq Sattar (@DFSMQM) October 9, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑا سرپرائز اور ناقابل بیان خوشی کا موقع ہے کہ میرے ایک دوست کو گورنر سندھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے کامران ٹیسوری، تمھیں دل کی گہرائیوں سے نئی ذمہ داری مبارک ہو، امید ہے کہ تم اپنی ذمہ داری جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ پوری کروں گے، میری تمام نیک خواہشات تمھارے ساتھ ہیں، اللہ تمھارا حامی و ناصر ہو، تمھارا بھائی ڈاکٹر فاروق ستار‘۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے بھی گورنر سندھ تعیناتی پر کامران ٹیسوری کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے ساتھ میری اپنی سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر قائم لیکن ذاتی حیثیت میں اپنے دوست کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، دعا اور امید کرتا ہوں کہ سندھ خاص طور پر کراچی کیلئے وہ اپنا بہترین کردار ادا کریں گے!
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) October 9, 2022
