Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فواد چوہدری کرونا ویکسین تیار کرنے کے لیے کوشاں، اہم اقدام | زرائع نیوز

فواد چوہدری کرونا ویکسین تیار کرنے کے لیے کوشاں، اہم اقدام

فواد چوہدری کرونا ویکسین تیار کرنے کے لیے کوشاں، اہم اقدام

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ پاکستانی طبی اور تحقیقی ماہرین کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین بنانے اور دیگر اہم اقدامات کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسین پر تحقیق کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس نے ڈاکٹر عطا الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو کروناویکسین اور اس سےمتعلقہ دیگر امورپر تحقیق کرےگی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی عالمی تحقیقی اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی اس کے علاوہ کمیٹی سائنس فاونڈیشن ڈیٹا ریسرچ شروع کررہی ہے کیونکہ ہمیں کئی سوالات کےجواب تلاش کرنا ہے۔

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی جبکہ 19 صحت یاب، پانچ ہلاک ہوئے، صوبائی سطح پر بات کی جائے تو سندھ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور یہاں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

پنجاب میں بھی کیسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ جہلم میں کرونا کے چودہ مزید کیسز کنفرم ہو گئے ہیں، تمام لوگ یا تو باہر سے آۓ تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ پہلے بھی درخواست کی ہے باہر سے آنیوالے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں خود کو سیلف کو آرینٹین کریں، اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

علاقائی سطح کی بات کی جائے تو اب تک سندھ میں کرونا کے 413، پنجاب 296، بلوچستان 115، خیبرپختونخواہ 78، گلگت بلتستان 81 ، اسلام آباد 16 اور آزاد کشمیر میں اب تک ایک کیس رپورٹ ہوا۔