Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران خان نے دلہن پسند کرلی، 2018 میں‌ شادی ہوگی، معروف خاتون کا دعویٰ | زرائع نیوز

عمران خان نے دلہن پسند کرلی، 2018 میں‌ شادی ہوگی، معروف خاتون کا دعویٰ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر آسٹرلوجسٹ سامعہ خان نے عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے دلہن پسند کرلی ہے اور 2018میں شادی بھی کرلیں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کاکہنا تھا کہ میں پہلے عمران خان کی طلاق کے بارے میں پیشن گوئی کرکے بدنام ہوچکی ہوں لیکن اب میں انہیں خوشخبری سنانا چاہتی ہوں کہ تاروں کی چال کے مطابق خان صاحب 2018میں وزیراعظم اور شادی کی شیروانی ایک ساتھ پہنیں گے ۔

دوسری جانب آغا بہشتی کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی اور عمران خان مستقبل کے وزیراعظم ہیں جبکہ وہ وزارت عظمیٰ کے بعدشادی کریں گے۔