Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کو پانی کی سپلائی بند | زرائع نیوز

کراچی کو پانی کی سپلائی بند

بجلی بریک ڈاؤن کیوجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپ بند ہوگئے جس کیوجہ سے شہر کو پانی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بجلی کے بڑا بریک ڈاوٴن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپ بند ہوگئے، تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاوٴن کی وجہ سے تمام پمپنگ اسٹیشن کے فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔

واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث تمام پمپنگ مکمل بند ہو گئیں، جس کے بعد کراچی کوپانی کی فراہمی مکمل طورپربند ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کو 23 پمپس کے ذریعے پانی فراہم کیاجاتاہے، پمپس سےکراچی کو 540ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

یاد رہے وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ ملک کے جنوبی ٹراسمیشن سسٹم میں حادثی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہو رہے ہیں اور حادثی خرابی کی وجہ سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔