Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیا ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی؟ | زرائع نیوز MQM

کیا ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی؟

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے نجی ٹی وی چینلز پر ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبروں کوبے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز سے درخواست ہے جھوٹی خبریں پھیلانے سے قبل خبر کی تصدیق کرلی جائے اپنے فائدے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا کر سیاسی جماعت کی ساکھ کو نقصان پہچاناایک غیر اخلاقی عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہری سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے جو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور ایم کیو ایم شہری سندھ کو نومولود سیاسی شعبدے بازوں اور منافقوں کا تر نوالہ کبھی نہیں بننے دے گی۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ بھر میں ایم کیو ایم پاکستان کے لاکھوں کارکنان اور ہمدرد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان ہونیوالے بلادیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔