Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حج کے دوران ملنے والی پرستار کو بہو بنا لیا، منی بیگم | زرائع نیوز

حج کے دوران ملنے والی پرستار کو بہو بنا لیا، منی بیگم

لاہور( این این آئی)گلوکارہ منی بیگم نے کہا ہے کہ میری زندگی کا حسین اتفاق ہے کہ اپنی بہو کا انتخاب حج کے موقع پر کیا ۔

ایک انٹر ویو میں منی بیگم نے بتایا کہ حج کے دوران میری نظر ایک لڑکی پر پڑی جو مجھے پہلی ہی نظر میں اچھی لگی ۔ واپسی پر وہی لڑکی میرے پیچھے آ رہی تھی اور اس نے مجھے کہا کہ میں آپ کی پرستار ہوں ۔

 میں نے لڑکی کی والدہ سے ملاقات کی اور اس کے بعد آگے بڑھی اور وہ لڑکی میری بہو بن گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے پوتے کو دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر امریکہ سے پاکستان آئی ہوں ۔