Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسمبلیاں تحلیل کے اعلان پر اتحادیوں کی بڑی بیٹھک متوقع | زرائع نیوز

اسمبلیاں تحلیل کے اعلان پر اتحادیوں کی بڑی بیٹھک متوقع

اسلام آباد:حکومتی اتحادیوں کی بڑی بیٹھک جلد متوقع ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے 23 دسمبر کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت حکومتی اتحاد میں شامل دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بھی ورچوئل شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں اس موقع پر اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے معاملات پر غور کیا جائے گا، اس دوران قانونی، آئینی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔