Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسمبلیوں کی تحلیل پر نیا منڈیٹ کتنے سال کے لئے ہو گا ؟ بحث چھڑ گئی | زرائع نیوز

اسمبلیوں کی تحلیل پر نیا منڈیٹ کتنے سال کے لئے ہو گا ؟ بحث چھڑ گئی

اسلام آباد : سیاسی و سرکاری حلقوں میں اس بات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو نیا مینڈیٹ کتنے سال کے لیے ہوگا ؟۔

اس سلسلے میں ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہو گا،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضا نہیں۔

اذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضا نہیں ہے۔

تحلیل کی صورت میں پوری اسمبلی کا انتخاب ضمنی الیکشن نہیں ہوتا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ قومی اسمبلی میں استعفے منظور ہوئے تو ضمنی الیکشن ہو گا،اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 90 روز میں الیکشن کرانا ہوں گے۔