اسلام آباد:پاکستان پر پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے شدید عالمی دبائو آگیا۔
آئی ایم ایف نے جنوری اور فروری میں ڈیزل پر لیوی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ حکومت نے ڈیزل پر ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،دو ماہ میں فروری 2023 تک 20 روپے مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے۔
لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے مزید رپورٹ کیا گیا کہ آئی ایم ایف شرط پر عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل سکے گا،فی لیٹر ڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے کم ریلیف دیا جائے گا۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا اعلان کیاتھا۔
