Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاہد آفریدی کو کرکرٹ بورڈ میں عہدہ مل گیا | زرائع نیوز

شاہد آفریدی کو کرکرٹ بورڈ میں عہدہ مل گیا

لاہور:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کاچیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

گزشتہ روز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں چیئرمین نجم سیٹھی کی صدارت میں عبوری سلیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جبکہ سابق ٹیسٹ آلراؤنڈر عبد الرزاق، سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر راؤ افتخار احمد رکن اورسابق ٹیسٹ کرکٹر و کوچ ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، اُنہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی، مصروفیات سے فراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔تاہم انہیں اب چیئرمین سلیکشن کمیٹی بنا کرنیوزی ل ینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے لئےٹیم تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے تیس سا لہ کرکٹ تجربہ سے بہتر ٹیم بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ مینجمنٹ کمیٹی کے مشکور ہیں۔ جلد ہی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر ٹیم کی تشکیل بارے مشاورت کریں گے۔