Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گاڑیوں سےغیرقانونی ہوٹرز،سائرن 7 دن میں ہٹانےکاحکم | زرائع نیوز

گاڑیوں سےغیرقانونی ہوٹرز،سائرن 7 دن میں ہٹانےکاحکم

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے متعلق دائر درخواست پر ہوٹرز، سائرن کی اجازت رکھنےوالوں کی فہرست طلب کرلی ہے،عدالت نے پریشر ہارن، کالے شیشےاورفینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کے لیےاخبارات اشتہارشائع کرنےکاحکم دیدیا،غیرقانونی ہوٹرزاور سائرن استعمال کرنےوالوں کو 7 دن میں ہٹانےکاحکم دیا ہے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری سے ہیوی ٹریفک سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے بس اونرز ایسوسی ایشن، این ایچ اے اور ٹریفک انجینئرنگ کو فریق بنانے کی درخواست منظورکرلی ہے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیےعدالت نے 25 جنوری ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی پیش ہونے کاحکم دیدیا ۔

سماعت کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے رپورٹ پیش کی اورعدالت کو بتایا کہ شہرکےداخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کردیئےگئے ہیں، صبح 6سےرات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل ہونے سے روکاجارہا ہے، سپریم کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد سے حادثات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے،مستثنیٰ ہیوی گاڑیاں اب بھی شہر میں داخل ہوتی ہیں، ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں، پریشر ہارن اور فینسی نمبرز پلیٹس کے خلاف بھی کارروائی کررہی ہے،ڈی آئی جی ٹریفک نے اعتراف کیاکہ کالے شیشوں،فینسی نمبرز پلیٹس اور پریشر ہارن بجانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔