ممبئی:بالی وڈ فلم ’’فتور‘‘میں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ تُنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کرلی۔
انہیں ریاست مہاراشٹرا کے ہسپتال فوری طور پر منتقل کیا گیا تاہم ان کی موت واقع ہوچکی تھی۔
اداکارہ نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر موجود میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنے ساتھی اداکار شیزان ایم خان کے میک اپ روم میں موجود تھیں جب وہ کافی دیر تک واش روم سے باہر نہ آئیں تو لوگوں نے دروازہ توڑا تو مبینہ طور پر وہ پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
اداکارہ نے خود کشی کیوں کی اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
