Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عزیر بلوچ کے خلاف مقدمے میں گینگ وار کے رکن ملا نثار کو پیش کرنے کا حکم | زرائع نیوز

عزیر بلوچ کے خلاف مقدمے میں گینگ وار کے رکن ملا نثار کو پیش کرنے کا حکم

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف دھماکہ خیز مواد، پولیس مقابلے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گینگ وار کے ملا نثار کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد، پولیس مقابلے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں لیاری گینگ وار کے ملا نثار کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پولیس ریمانڈ پر ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عزیر بلوچ اور زاکر عرف ڈاڈا نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے درخواست پر مقدمے کی نقول ملزمان کے وکلا کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے مقدمے کے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف کلاکوٹ تھانے میں 2012 میں دھماکہ خیز مواد، پولیس مقابلے، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے کا مقدمہ درج ہے۔

مقدمے میں گرفتار واحد ملزم غفار عرف ماما 2015 میں بری ہو چکا ہے۔

مقدمے میں عزیر بلوچ و دیگر ملزمان کو مفرور قرار دیکر مقدمہ داخل دفتر کردیا گیا تھا۔