Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران دوبارہ وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے ، منظور وسان کا نیا خواب | زرائع نیوز

عمران دوبارہ وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے ، منظور وسان کا نیا خواب

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، مشیر زراعت منظور وسان نے عمران خان اور عام انتخابات سے متعلق نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مجھے دوبارہ وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بہت جلدساتھی بھی عمران خان کو خدا حافظ کہنے والے ہیں، عمران خان کے لئے اچھے دن نظر نہیں آرہے اسکے لئے مزید دشواریاں پیدا ہونگی۔

منظوروسان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی اور نہ ہی عمران خان کی خواہش پر تاریخ ملے گی، ہوسکتا ہے کہ حکومت اور تمام جماعتیں ملکر سیٹ اپ بنائیں اور مارچ میں وزیراعظم شہباز اسمبلیاں توڑکر الیکشن کا اعلان کریں۔

مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات مئی کے آخر میں ہونگے، بلوچستان اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزیراعلی ہیں، ماضی میں کس ادارے نے کس کی سپورٹ کی وہ سب 75 سال کی ملکی فلم مجھے سامنے نظر آرہی ہیں۔