راولپنڈی ، چوک سرورشہید، کوٹ سلطان :کیپٹن محمد فدا کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سول و فوجی حکام اور شہریوں نے شرکت کی۔
کیپٹن محمد فدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ چوک سرور شہید کے پاک فوج کا جوان مہران عباس کی نماز جنازہ بھی مرکزی جنازہ گاہ چوک سرورشہید میں ادا کردی گئی۔
ا ن کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ چوک سرورشہید کار ہائشی ایف سی کا جوان مہران عباس کوہلو بلوچستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی کرتے ہوئے دھماکہ سے شہید ہوگیا تھا۔
مہران کے ساتھ کیپٹن فہد، سپاہی اصغر، سپاہی شمعون، لانس نائیک امتیاز کے ساتھ جام شہادت نوش کرگئے۔ سپاہی مہران عباس شہید کی میت کو گزشتہ روز چوک سرورشہید انکے گھر لایاگیا۔
انکی نمازجنازہ مرکزی جنازہ گاہ چوک سرورشہید میں ادا کی گی جس میں پاک فوج اور ایف سی کے اعلیٰ افسران، پولیس کے افسران، تاجران اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔
