کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد سے متعلق مشورہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے لکھا ہے کہ شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کر کے اسمارٹ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ سرفراز احمد کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی استعمال کیا جائے کیونکہ انہیں درمیانے اوورز کھیلنے کا تجربہ ہے اور اگلا ورلڈ کپ بھی بہت قریب ہے۔
شعیب ملک نے اپنے پیغام میں کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بھی تعریف کی اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
سابق کپتان نے اپنے پیغام میں شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور بابر اعظم کو بھی ٹیگ کیا۔
