کراچی:پاکستان میوزک انڈسٹری کے ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم نے فوٹوگرافر بننے کی خواہش کا اظہار کرکے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے۔
انسٹا گرام پر پکٹروایزہ (PICTORIZZAH) نامی پیچ نے انسٹا سٹوری اپ ڈیٹ کی جو عاطف اسلم کے کانسرٹ سے ہے۔سٹوری میں عاطف اسلم کو مداحوں کے ساتھ گھلتے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پکٹروایزہ پیشے سے ایک فوٹو گرافر ہیں اور اس کانسرٹ کے دوران وہ تصویریں بنا رہیں تھی کہ اچانک عاطف اسلم گانا رُوک کر خود فوٹو گرافر بنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔
عاطف اسلم کہتے ہیں کہ لاؤ کیمرہ مجھے دو، میں سب کی پکچر لیتا ہوں۔
فوٹو گرافر گلوکار کے اسرار پر انہیں کیمرہ دیتی ہیں، پھر عاطف اسلم سب کی پکچر کھینچ کر کیمرہ واپس کر دیتے ہیں۔
