Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارت کی 22 سالہ فنڈنگ کے حوالے سے گورنر سندھ کا تہلکہ خیز انکشاف | زرائع نیوز

بھارت کی 22 سالہ فنڈنگ کے حوالے سے گورنر سندھ کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ کراچی میں بھارت کی 22 سالہ سرمایہ کاری ہے تاکہ یہ شہر ترقی نہ کرے، ”را“ کی سرمایہ کاری کے تالے توڑ دیئے جائیں گے، ہر جگہ جاتا رہوں گا اور ایکشن لیتا رہوں گا، سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا، سب کو ملکر شہر کی حالت بہتر بنانی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ ضلع وسطی کے ہنگامی دورے پر ناگن چورنگی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

وہ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، عزیز آباد بھی گئے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، گورنر سندھ نے کہا کہ رات دن کوشش کررہے ہیں شہر کی فٹ پاتھوں کو ٹھیک کریں اور سڑکوں پر پڑے گڑھے پر کئے جائیں، مجھے کہا گیا کہ دورے محدود کروں، خواہش ہے وسطی کو ماڈل ضلع بنایا جائے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیز کیا جائے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مقامی سینما میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ فلم مولا جٹ دیکھی اور کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے مجھے مولا جٹ کہا تھا، اس لئے یہ فلم دیکھنے آیا، سماجی برائیوں کے خلاف مولا جٹ کی طرح گنڈاسہ اٹھانا پڑے گا، گنڈاسہ ملک دشمنوں کے خلاف استعمال کروں گا۔

ان کاکہنا تھاکہ کراچی معیشت کا حب ہے، 10 برسوں میں شہر کی تباہی بہت زیادہ ہوئی، بلدیاتی انتخابات پر سوال پر گورنر نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن کمیشن، سندھ حکومت سے رابطے میں ہے، کیوں کہ انہیں حلقہ بندیوں پر اعتراض ہے، چاہتے ہیں کہ انہیں ٹھیک کیا جائے۔