Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عوام 23 اپریل کو پی پی حکومت مسترد کردیں گے، عامر خان | زرائع نیوز

عوام 23 اپریل کو پی پی حکومت مسترد کردیں گے، عامر خان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمد عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم (پاکستان ) کی اصل طاقت عوام ہیں اور 23، اپریل کی ریلی میں عوامی سیلاب ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے 23، اپریل کی ریلی کے سلسلے میں گزشتہ روز کورنگی ٹائون کے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورریلی کو فیقد المثال کامیابی سے ہمکنار کرانے کے عزم کااظہار کیا ۔ اپنے خطاب میں محمد عامر خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کرپشن ، بدعنوانی اور لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ جس طرح سے تعصب کا مظاہرہ کیا ہے وہ تاریخ کا سیاہ ترین باب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری سندھ کے عوام تو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کرپشن اور بدعنوانی کی نذر ہوئے ہی ہیں لیکن دیہی علاقوں سے پیپلزپارٹی نے ووٹ حاصل کرنے کے باوجودوہاں بھی اپنی عصبیت دکھائی ہے جس سے دیہی علاقوں کے عوام کی اب آنکھیں کھل جانا چاہئیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم (پاکستان ) مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے اور شہری سندھ سمیت دیہی سندھ کے عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کررہی ہے اور اب اس کے خلاف ڈٹ کر میدان میں آچکی ہے ،پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے شہری اور دیہی سندھ کے عوام کے ساتھ جو ظلم کیا ہے اس کا اسے حساب دینا ہوگا اور آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی عوامی احتساب سے ہرگز نہیں بچ سکے گی