Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
برطانیہ میں ہڑتالیں ، نظام زندگی متاثر،ہوائی اڈے،ریلوے اسٹیشنز بند | زرائع نیوز

برطانیہ میں ہڑتالیں ، نظام زندگی متاثر،ہوائی اڈے،ریلوے اسٹیشنز بند

لندن :انگلینڈ میں ہڑتالوں سے روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ، ریل ملازمین نے کرسمس سے پہلے شروع کی گئی ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں ریلوے کی ہڑتال کے باعث لاکھوں افراد کو ٹرینوں کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑا ، پاسپورٹ کنٹرول افسران نے ہڑتالوں کے دوسرے سلسلے کا آغاز بھی کر دیا ہے جو نئے سال تک جاری رہے گی۔ہزاروں سرکاری ملازمین نے ہڑتال کی جس سے بہت سے ہوائی اڈے بند رہے،۔

گزشتہ ہڑتالوں کی طرح پاسپورٹ کنٹرول افسران کی جگہ فوجیوں اور وزارت داخلہ کے عملے نے لے لی ہے ۔برطانیہ بھر میں 250 سے زیادہ ڈرائیونگ ایگزامینرز بھی 16 جنوری تک ہڑتال پر رہیں گے۔

پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے خزانے کا تھوڑا سا منہ کھولے تو ہڑتالیں منسوخ ہو سکتی ہیں۔

کچھ روز قبل انگلینڈ میں ریل کے کرایوں میں اگلے سال سے 5.9 سے 6.4 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیاتھا ۔