Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی:نیوزی لینڈ کو174رنزکی برتری،پاکستان کو ایک اورشکست کاخطرہ | زرائع نیوز

کراچی:نیوزی لینڈ کو174رنزکی برتری،پاکستان کو ایک اورشکست کاخطرہ

کراچی:نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرکے اننگ ڈکلیئر کردی۔جواب میں پاکستان نے 77 رنز پر اپنی 2 وکٹیں گنوا دیں ۔

جواب میں پاکستانی اوپنرز نے 47 رنز کا آغاز فراہم کیا ، اوپنر عبداللہ شفیق 68 بالز پر 17 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ شان مسعود 10 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دن کے اختتام پر امام الحق 83 بالز پر 45 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ نائٹ واچ مین بھی نعمان بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ پانچویں روز پاکستان پاکستان کا ہدف سیٹ کرنے کے لئے پہلے 97 رنز کا خسارہ پورا کرنا پڑے گا۔

نیوزی لینڈ جمعرات کو ٹیسٹ کی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کی، کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔

کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ اش سودھی 65 رنز بناسکے۔

ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔