جماعت اسلامی کا اورنگی نالے کی فوری تعمیر کا مطالبہ

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہےکہ اورنگی نالے کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے، ملحقہ پل اور پلیہ کی مرمت کی جائے تاکہ مقامی افراد باآسانی گزر سکیں، متاثرین کو متبادل اور زر تلافی ادا کیا جائے، حکومت عوام سے ٹیکس لیتی ہے تو مسائل بھی حل کرے ورنہ پُرامن احتجاج کریں گے۔

بنارس چوک اورنگی نالے کے دورے پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کچھ متاثرین کو زر تلافی دیا لیکن اکثر محروم ہیں، اگر میئر ہوتا تو اورنگی نالے کی تعمیر کرواتا، راستے بند کرکے شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔