Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم جلد ایک ہوجائےگی: گورنرسندھ | زرائع نیوز

ایم کیو ایم جلد ایک ہوجائےگی: گورنرسندھ

کراچی،حیدرآباد،سیہون : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جلد ایک ہوجائےگی،ملکرترقی کیلئےکام کریں گے،نوجوان ملک وقوم کا نام دنیا بھرمیں روشن کررہے ہیں،وسائل کم نہیں،درست سمت میں استعمال کرنیکی ضرورت ہے،حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے80 ارب خرچ کرچکی،کوشش ہے تمام لوگوں کےدرمیان اتفاق پیدا کروں،خودمختار،بااعتماد نوجوان بہترین اور زندہ معاشروں کی علامت ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو بااختیار اور پر اعتماد بنانے میں کانفرنس کا انعقاد ایک مثالی قدم ہے۔

چودھویں آئی اون پاکستان کانفرنس2022 کی تقریب میں شرکت کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کے لئے اختیار سے زیادہ نیت اور ارادہ ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈیری ، ایگری کلچر، لائیو اسٹاک، فشریز کی ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ایکسپو کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔

ایکسپو سینٹر میں کیٹل شو کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی پوری ٹیم متاثرین کی بحالی کے لیے سخت محنت سے کام کررہی ہے، ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور جہاں بھی کوئی غفلت نظر آئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

گورنر نے سیہون شریف پہنچ کر لعل شہبازکرقلندرکی مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کے کیا اختیارات ہیں کس کے ایگزیکٹیو اختیار ہیں اور کس کو کیا کام کرنا ہے، میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ میرے پاس تمام تر اختیارات ہیں اور ان اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میں نے تمام محکموں کے درمیان قریبی رابطے کی ذمہ داری اٹھائی ہے اس لیے میں کراچی سمیت پورے سندھ کے دورے کررہا ہوں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہوں۔

گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لوگ نا اتفاقی کی وجہ سے صوبے اور شہر کی ترقی میں رکاوٹ بن گئے ہیں وہ رکارٹ دور کریں گے،جلد ایم کیو ایم ایک ہوجائے گی اور سب لوگ مل کر شہر، صوبے اور ملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے،فاروق ستار ہوں یا ڈاکٹر عشرت العباد یا پہر مصطفی کمال سب سے بات چیت چل رہی ہے، جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی۔