Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تلخ و شیریں یادیں ! 2022ء ختم، پاکستان سمیت دنیابھر میں2023 کا استقبال | زرائع نیوز

تلخ و شیریں یادیں ! 2022ء ختم، پاکستان سمیت دنیابھر میں2023 کا استقبال

کراچی،آکلینڈ،سڈنی :’’الوداع2022،خوش آمدید2023‘‘خوشیوں اورغموں سے بھری یادیں لئے 2022کاآخری سورج غروب ہوگیا۔نئی امیدیں لئے نئے سال کی آمد، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سال نوکی تقریبات کاشاندارآغازہوگیا۔

کئی ممالک میں نئے سال کاآغازہوتے ہی آسمان پر رنگ ونور کی برسات ہوگئی،دنیابھرمیں لوگوں نے نئے سال کوخوش آمدیدکہتے ہوئے بھرپوراندازمیں جشن منایا۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا بھرپور جوش و جذبے سے استقبال کیا گیا۔نئے سال کی آمد پر نیوزی لینڈ میں شاندار آتشبازی سےآکلینڈ کا سکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اُٹھا ۔سڈنی باربربرج پرآتشبازی کاشاندارمظاہرہ دیکھنے شہریوں کی بڑی تعدادپہنچی اور خوب موج مستی کی۔

آسمان روشنیوں میں نہاگیا۔روس میں شام 5،آسٹریلیا6 اور جاپان میں رات 8بجے نئے سال کاآغاز ہوا،چین ،فلپائن،سنگاپورپاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے سال نو میں داخل ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی نئے سال کی آمد پر کئی مقامات پر آتش بازی کامطاہرہ کیا گیا، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نوجوان منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے 2023نئے سال کو ویلکم کہنے اور خوشیاں منانے کیلئے مری کا رخ کی،جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

صدرعلوی، وزیراعظم شہباز شریف، چاروں صوبوں کے وزارئے اعلیٰ ، بلا ول ، زرداری ، خالد مقبول ، مصطفیٰ کمال ، عمران خان دیگر سیاسی رہنمائوں، فنکاروں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے پوری قوم کو سال نو کی مبارکباد پیش کی ہے ۔