Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی |

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

کراچی:ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے تئیسویں چیف بن گئے،پاک بحریہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں سبکدوش نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد سبکدوش ہونے والے نیول چیف نے خطاب کرتے ہوئے نئے نیول چیف کو مبارکباد پیش کی اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے مجھے عزت اور وقار کے ساتھ پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے کے قابل بنایا۔

ایڈمرل (ر) چیف امجد خان نیازی نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سونپی جس کے بعد ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے

پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے کے بعد نیول چیف نوید اشرف نے کہاہے کہ نئی ذمہ داری سنبھالنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،مجھے پتہ ہے کہ چیلنجز بہت ہیں مگر ہم قابو پالیں گے۔نیول چیف نےاستقبالیہ میں سابق نیول چیفس سے بھی ملاقات کی۔

سابق نیول سربراہوں نے ایڈمرل نوید اشرف کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔پاک بحریہ کے نئے چیف کو نیوی کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ جرمنی اور پاکستان میں ابتدائی بحری تربیت کی کامیاب تکمیل پرانہیں قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اپنے شاندار نیول کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کے 10 سالہ کمانڈز تجربے میں گن بوٹ کی کمانڈ، ایک مائن ہنٹر، تین ڈسٹرائرز اور 25ویں اور 18ویں ڈسٹرائر اسکواڈرنز کی کمانڈزشامل ہیں۔نیول چیف کو پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان نیوی فلیٹ کی کمانڈ کرنے کا اعزازبھی حاصل ہے۔ ان کی اہم ا سٹاف تقرریوں میں فلیٹ ہیڈ کوارٹر میں فلیٹ آپریشنز آفیسر، ہیڈکوارٹر فلیگ آفیسر سی ٹریننگ میں کیپٹن ٹریننگ، ہیڈکوارٹر NAVCENT بحرین میں ٹاسک فورس 151کے چیف اسٹاف آفیسر، وائس پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، نیول سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(ایڈمن)، ڈائریکٹر جنرل C4I، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کی اہم تعیناتیاں شامل ہیں۔