کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدرآصف علی زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال باالخصوص بلوچستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،باپ پارٹی کے اراکین بلوچستان اسمبلی ظہوربلیدی،سلیم کھوسہ اورعارف محمد حسنی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے بلوچستان کی آوازرہی ہے،بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا،بلوچستان کیلئے پہلے بھی بہت کیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،سابق صدرمملکت سے ملاقات کے بعد حاجی ملک شاہ گورگیج، میراصغررند، میرفائق جمالی، سردارزادہ فیصل جمالی،آغا شکیل درانی،عبید گورگیج اورمیرولی محمد نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،شمولیتی تقریب میں پی پی رہنما علی مدد جتک، نوراحمد بنگلزئی بھی موجود تھے۔
آصف زرداری نے نئے سال پرقوم کومبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ آنے والا سال ملک کی ترقی اورقوم کی خوشحالی کا سال ہوگا،یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہشتگردوں کا صفایا کرکے اپنی دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اورآنے والی نسلوں کو ہرطرح کے خوف سے پاک معاشرہ دینگے۔
سابق صدرنے کہا کہ نئے سال میں اپنی دعاؤں میں بارش اورسیلاب متاثرین اورمظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے۔
