Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک بھر میں دھند کاراج، موٹرویز بند ،ٹرینیں تاخیر کاشکار | زرائع نیوز

ملک بھر میں دھند کاراج، موٹرویز بند ،ٹرینیں تاخیر کاشکار

کراچی ، لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہرائوں کو بند کر دیا گیا ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون، لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ صاحب جبکہ موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ہرن مینار تک بند رکھا گیا ۔حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم رہی ۔

شدید دھند کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی براستہ فیصل آباد اور ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 6 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس4 گھنٹے20 منٹ ،کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 4 گھنٹے ،کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس4 گھنٹے ،کراچی براستہ فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز موسم سرد اور خشک رہا۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔