Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں‌ نیو ایئر فائرنگ سے سونی پورن سمیت 4 خواتین زخمی | زرائع نیوز

کراچی میں‌ نیو ایئر فائرنگ سے سونی پورن سمیت 4 خواتین زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کی آمد پر ہونے والی ہوائی فائرنگ سے بچے سمیت 15 افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 خواتین بھی گولیاں لگنے پر اسپتال پہنچ گئیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

نمائندہ ذرائع کے مطابق ناگن چورنگی پر ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوئیں جن کی شناخت سونی زوجہ پورن کے نام سے ہوئی جبکہ واٹر پمپ انار کلی بازار میں فائرنگ سے چوبیس سالہ انیلا نامی خاتون زخمی ہوئیں، شاہراہ نور جہاں کٹی پہاڑی پر رینجرز چوکی کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ صابرہ زوجہ کامران زخمی ہوئیں۔

لانڈھی فیوچر کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگنے سے 16 سالہ آئینہ شدید زخمی جبکہ ایکسپو سینٹر کے قریب سے خاتون کنزا ہاتھ پر گولی لگنے زخمی ہوگئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے باعث نارتھ ناظم آباد انٹربورڈ کے قریب بچہ گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکہ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر 20 سالہ نوجوان شاہ میر ولد خورشد عالم زخمی ہوا، اس کے علاوہ لائٹ ہاؤس پر ہوائی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا۔

کراچی میں‌ سال نو پر ہوائی فائرنگ سے بچے اور خواتین سمیت 22 زخمی

چھیپا ذرائع کے مطابق صدر سن پیٹریک اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جبکہ گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں بھی فائرنگ سے بیس سالہ نوجوان سعد ولد عثمان زخمی ہوا۔ مذکورہ زخمیوں کو سوال اسپتال جبکہ نارتھ ناظم آباد کے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔