Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مراد علی شاہ کا کراچی میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کا اعتراف | زرائع نیوز

مراد علی شاہ کا کراچی میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کا اعتراف

کراچی : وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کا اعتراف کر لیا ہے لیکن اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کا ذکرنہیں کیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہاں شہر میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کا مسئلہ ہے، میں نے طالب علمی کے دور میں دیکھا کوئی آتا اور کہتا کہ دکانیں بند کر دو تو دکانیں بند ہو جاتی تھیں،کراچی کو اب کوئی بند نہیں کروا سکتا، شہر میں بھتہ خوری ختم ہو گئی ہے جو اب کبھی نہیں ہو گی، اب بھتہ خوری کا زمانہ ختم ہو گیا ہے۔

اسٹریٹ کرائم کی شکار خاتون نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی روک کرلوٹ مارکرنے والوں کی عدم گرفتاری پردہائیاں دیں۔ اتوار کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران اسٹریٹ کرائم کی شکار ایک خاتون نے بیچ سڑک کھڑے ہوکر وزیراعلی سندھ کی گاڑی کو روک لیا۔

گاڑی رکتے ہی متاثرہ خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے گھر کی واحد کفیل ہوں، اکیلی کماتی ہوں اور مجھے بھی لوٹ لیا گیا، اب کوئی بھی میری مدد نہیں کررہا۔

وزیراعلی سندھ نے اسی وقت ایس پی گلشن اورشارع فیصل کو متاثرہ خاتون کی مدد کی ہدایت کی، اور خاتون کو یقین دہانی کرائی کے ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائےگا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے دورے میں ملیرایکسپریس وے کے پاس کھلا میدان، بیٹ اور گیند دیکھ کر خود کو بیٹنگ سے روک نہ سکے۔

انہوں نے ملیر ایکسپریس وے محمود آباد میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔مراد علی شاہ کو مرتضی وہاب نے گیند کرائی تو انہوں نے جارحانہ شاٹس کھیلے اوربچوں کے ساتھ کرکٹ سے لطف اندوزہوئے۔

مختلف علاقوں میں دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اس شہر میں امن و امان کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے اور سب سے اہم کہ شہر کو اونرشپ دی ہے۔ اس لیے مجھے یقین ہے کہ کراچی والے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا میئر منتخب کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اپنے عروج پر تھی اور گورنر نے جس بھتہ خوری کے لیے بات کی تھی وہ اس انداز میں تھی کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی سیاسی وابستگی اور کراچی کے عوام کی مرضی سے نہ صرف دہشت گردوں اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو کچل دیا بلکہ شہر کی ریٹنگ کو بھی بہتر کیا۔ ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی 2014 میں چھٹے نمبر پر تھا اور 2022 میں 128 تک پہنچ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر کے لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ کس پارٹی نے ان کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے۔

شہر کے نکاسی آب کے نظام پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماضی میں بارش ہونے پر سڑکیں کئی دن میں ڈوبی رہتی تھیں لیکن سیوریج سسٹم کی بہتری اور برساتی نالوں کی تعمیر نو کے بعد بارش کے پانی کو بروقت ٹھکانے لگا دیا گیا۔