پشاور کینٹ سے کراچی کیلئے چلنے والی تیزترین ٹرین کاافتتاح

پشاور:پا کستان ریلوے نے نجی کمپنی پراکس کے زیر اہتمام پشاور کینٹ سے کراچی کیلئے چلنے والی تیزترین ٹرین کاافتتاح کر دیا ، پہلے فیز میں رحمان بابا ایکسپریس سے آغاز کیا گیا ۔

نئی ٹرین سروس میں مسافروں کیلئے ڈائننگ کار، صفائی ستھرائی، معیاری کھانا،وائی فائی ، سکیورٹی اورپردے کا خاص انتظام کیاگیا ہے۔

واضح رہے پراکس کے زیرانتظام پہلے سے کچھ ٹرینیں بہترین انداز میں چل رہی ہیں۔