Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن غیرفعال | زرائع نیوز

سندھ پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن غیرفعال

کراچی: سندھ میں پولیس زیادتیوں کے شکارلوگوں کی داد رسی کیلئے قائم سندھ پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن غیرفعال ہونے سے پولیس احتساب کا نظام فعال نہیں ہوسکا۔

عام شہریوں کو ایف آئی آرکے اندراج،اختیارات سے تجاوزاورہراساں کرنے سمیت پولیس کیخلاف دیگر شکایات پرفراہمی انصاف کا معاملہ التوا کا شکارہوگیا،سندھ پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن کا طویل مدت سے اجلاس نہ ہونیکی وجہ سے کمیشن کو پولیس کی جانب سے فرائض میں غفلت، اختیارات سے تجاوز،رشوت ستانی،شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اوراراضی پرقبضہ کرنیوالوں کی پشت پناہی سمیت دیگرالزامات کے تحت 3 ہزار سے زائد عوامی شکایات پرتاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

کمیشن کو اپنے قیام سے اب تک موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 7600 ہوگئی،متعمد ترین ذرائع کا کہنا ہے سندھ پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن کا اجلاس نہ ہونیکی وجہ سے سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کیخلاف 35 سے زائد انکوائریزمیں الزامات ثابت ہونے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی جبکہ جنوری 2021 سے اب تک صوبائی پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس سیل کو موصول 3 ہزارسے زائد شکایات پرمتاثرین کو فراہمی انصاف اورپولیس زیادتیوں سے متاثرہ افراد کی داد رسی کیلئے فراہمی انصاف کی کارروائی نہیں کی گئی۔

سندھ پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن میں گریڈ 18 سے گریڈ 21 کے 35 افسران کیخلاف ابتدائی تحقیقات میں ٹھوس شواہد ملنے کے باوجود کمیشن اپنے قیام سے اب تک کسی ایک پولیس افسرکا محاسبہ کرنے یاجواب طلبی کا کوئی فیصلہ نہیں کرسکا جبکہ کئی پولیس افسران ریٹائرہوچکے ہیں۔