Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شان مسعود کی شادی 21 جنوری کو طے | زرائع نیوز

شان مسعود کی شادی 21 جنوری کو طے

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر اور پاکستان سُپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 21 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ 33 سالہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور میں ہی 21 جنوری 2023 کو شادی کریں گے جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی۔

کرکٹر کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری کو ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

شان کے ولیمے کی تقریب رات 8 بجے شروع ہوگی۔شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکرٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔ شان مسعود کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے فروری میں شادی کرنے والے ہیں۔