Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واٹربورڈکی تمام زمینوں کاڈرون سروے کرنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

واٹربورڈکی تمام زمینوں کاڈرون سروے کرنے کا فیصلہ

کراچی: واٹر بورڈکی تمام زمینوں کافوری طور پرڈرون سروے کیاجائے،غیرقانونی تجاوزات سمیت واٹر بورڈ کی سرکاری زمینوں پرقبضہ کرنیوالوں کی نشاندھی کرتے ہوئےانکےخلاف پولیس اورقانون نافذ کرنیوالےاداروں کے ہمراہ مشترکہ گرینڈآپریشن کرکےسخت قانونی کارروائی کی جائے، لینڈمافیاسےواٹر بورڈاراضی ہرصورت میں واگزار کرانےکیلئےتمام اقدامات کیےجائیں،کیونکہ واٹر بورڈاراضی کےایک ایک انچ کی حفاظت کرناہمارافرض ہے۔

واٹر بورڈکالونیوں میں تجاوزات،غیرقانونی رہائش اختیارکرنیوالےریٹائرڈملازمین کےخلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔

یہ ہدایات سی ای او واٹر بورڈانجینئرصلاح الدین احمد نےایم ڈی سیکریٹریٹ کارسازمیں واٹربورڈکی زمینوں اورغیرقانونی تجاوزات کے مسائل پر اعلیٰ سطح اجلاس کےدوران افسران کوخطاب کے دوران دی۔

اس موقع پر چیف انجینئر بلک سکندرزرداری نے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سیدصلاح الدین احمدکو بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ حب پمپنگ اسٹیشن سمیت واٹربورڈکی دیگر اہم تنصیبات پرلینڈمافیانےقبضہ کرلیاہے جس کےخلاف فوری طور پر سخت ایکشن لینےکی ضرورت ہے،چیف سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈنثاراحمدمگسی نےسی ای او واٹر بورڈکو بتایا کہ سندھ پولیس واٹر بورڈ کی کسی بھی قسم کی مددکرنےکوتیارنہیں،اس لئے آئی جی سندھ پولیس کو اس معاملےسےآگاہ کیاجائے۔

قانون نافذ کرنیوالےاداروں سے مددلی جائےتاکہ قبضہ مافیا کےخلاف کامیاب آپریشن کیاجاسکےاورواٹر بورڈکی تمام اہم تنصیبات،فلٹر پلانٹس، پمپنگ اسٹیشن پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں، اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران سی ای او واٹر بورڈنے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر واٹر بورڈ کی تمام زمینوں کا ڈرون سروے کیا جائے ۔

انہوں نے تمام متعلقہ سپرینٹنڈنٹ، ایگزیکٹو اور ریزیڈنٹ انجینیئرزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تجاوزات سمیت واٹر بورڈ کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ انکے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے، سی ای او واٹر بورڈ نے چیف سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ ہدایات دیتے ہوئےکہاکہ غیرقانونی تجاوزات سمیت واٹر بورڈ کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ مشترکہ گرینڈ آپریشن کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور لینڈ مافیا سے واٹر بورڈ اراضی ہر صورت میں واگزار کرانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے لیگل ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کو احکامات جاری کرتے ہوئےکہا کہ عدالت عظمیٰ میں چلنے والے تمام کیسز کی پیروی کی جائے اور تمام کیسز نمٹانے کیلئے اچھی حکمت عملی اختیارکی جائے۔