Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
معیشت اور تعلیمی میدان میں ٹھوس اقدامات نا گزیر ہیں : صدرعلوی | زرائع نیوز

معیشت اور تعلیمی میدان میں ٹھوس اقدامات نا گزیر ہیں : صدرعلوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ پاکستان میں مربوط اور فعال آئی ٹی ماحول کی تشکیل کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر اعلی سطح کے عزم کی ضرورت ہے، حکومت ملک کے پورے تعلیمی نظام کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔صدرمملکت نے چیف ایگزیکٹو آفیسر یانسی سپرول کی قیادت میں آئی ٹی کمپنی ڈیجیٹل اوشن کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے وژن کا محور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور نمو کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، وژن میں آئی ٹی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری مدعو کرنا ، سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر درست فیصلے کرنے اور پالیسیوں اور فیصلوں کو ٹائم لائن کی بنیاد پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ، سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنا نے کی ضرورت ہے ، نوجوانوں کو معیاری آئی ٹی مہارتیں فراہم کر کے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات بہتر بنائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی بڑی تعداد پہلے ہی آئی ٹی کے شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اپنے دروازے کھلے رکھے، سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے اوران کی مددکرے۔

انہوں نے کہا کہ گریجوایٹس کو مارکیٹ پر مبنی علم، تکنیک اور ہنر فراہم کر کے نظام کومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے 350 ملین ڈالر میں ایک پاکستانی آئی ٹی کمپنی حاصل کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر کمپنی کو سراہا، ڈیجیٹل اوشن کو نوجوانوں کو اعلی معیار کی تربیت فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں، ڈیجیٹل اوشن کے سی ای او یانسی سپرول نے صدر کو ڈیجیٹل اوشن، ترقی کی حکمت عملی، مستقبل کی سرمایہ کاری اور کراچی میں کاروباری حجم کو تین گنا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے خاص طور پر توجہ کے مستحق سماجی اثرات کے شعبوں پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔