Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اقراء یونیورسٹی میں آل کراچی انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلہ | زرائع نیوز

اقراء یونیورسٹی میں آل کراچی انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلہ

کراچی: اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں آل کراچی انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلہ (اردو اور انگریزی )کاانعقاد کیا گیا۔ آل کراچی انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلہ (اردو اور انگریزی )کاانعقادکیاگیا۔

تقریری مقابلے میں شہرکی 12 یونیورسٹیوں کےطلباء و طالبات نے حصہ لیا۔جس کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر عبدالحسیب خان تھے۔مقابلےمیں جج کے فرائض سوشل ایکٹوسٹ و اینکر پرسن اویس ربانی ،طلحہ عالم،عبدالرافع، رخسانہ نازاورخواجہ سعدنے سر انجام دیئے۔

اس مقابلے میں سابق سینیٹر عبدالحسیب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کابنیادی مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ معاشرے کی عمومی ترقی کے لیےکردار اداکرسکے اور اپنی شراکت داری کے ذریعےملک عزیز کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرسکے، انھوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ اپنے شعبے میں اچھی ملازمت کے لیے انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، طلباء اپنی کاوشوں سے آگے بڑھیں اوروالدین کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کا نام بھی روشن کریں۔

تقریب کے اختتام پر اردو تقریری مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کامران زبیر(جامعہ صفہ)عبدالرحمن اور عماداقبال(کراچی یونیورسٹی)حاصل کی۔ جبکہ انگریزی تقریری مقابلے میں کراچی یونیورسٹی کی کشف، اقراء یونیورسٹی کی خولہ اورجامعہ صفہ کےفرحان نے ترتیب وار پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ہیلتھ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر مسرور اور ایچ او ڈی شعبہ فارمیسی ڈاکٹر محمد عمران نے مہمان خصوصی سابق سینیٹر عبدالحسیب خان ، طلحہ عالم،عبدالرافع، رخسانہ ناز، خواجہ سعداور دیگرکو شیلڈ پیش کیں اور اول ،دوئم اور سوئم آنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی۔اس تقریری مقابلے میں اساتذہ اورطلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔