کراچی: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو فتح کے لئے 319 رنز کا ہدف مل گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔
قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی۔ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے ،مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر کریز پر موجود تھے ۔
۔
نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے ۔
کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بنائے۔
ٹام بلنڈل اور مچل پریسویل نے 127 رنز کی شراکت قائم کی۔ بلنڈل 74 رنز بناکر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔نسیم شاہ، آغا سلمان، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
