کراچی : تمام دھڑوں کویکجاکرنے کے معاملے پرایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی رہنمائوں کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کاشکارہوگئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم دھڑوں کو یکجا کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا،ایم کیوایم رہنمائوں میں مصطفیٰ کمال اورانیس قائمخانی کواہم عہدے دینے پر اختلافات ہیں۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی دوحصوں میں تقسیم ہوگئی،مصطفیٰ کمال کوسینئرڈپٹی کنوینئراورانیس قائمخانی کاچیئرمین تنظیمی کمیٹی بنانے پراصرار کیا جا رہاہے ۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے پہلے اہم پیشرفت متوقع ہے ۔
