Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران نے توپوں کا رخ پھر سے جنرل (ر) باجوہ اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف کردیا | زرائع نیوز

عمران نے توپوں کا رخ پھر سے جنرل (ر) باجوہ اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف کردیا

کراچی ،اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ملک میں جاری بحران کاذمہ دار انہیں قرار دیا ہے۔ کراچی میں خواتین کنونشن سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران انہوں نے کہا سب جانتے ہیں وہ کون تھا جس کے فیصلے سے ملک میں بحران آیا،ہم آج جس جگہ کھڑے ہوئے ہیں اس میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے، شوکت ترین کو بھی جنرل (ر) باجوہ کے پاس بھیجا تھاکہ ان کو جاکر سمجھائیں،آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے،میں نے اس بحران کی 7ماہ قبل پیشگوئی کردی تھی، ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے تباہی کی طرف جانا ہے یاعروج کی طرف جانا ہے، سارے اداروں کو کہہ رہا ہوں پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائےگا،پاکستان اسطرف جارہاہے جہاں سری لنکا پہنچ گیا تھا،50سال میں سب سے زیادہ مہنگائی آج ہے اوربڑھتی جا رہی ہے،امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہ کرنے کےایجنڈے پر آئی ہے، ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے، بھیک مانگ کر ملک کو اس بحران سے نہیں نکالا جاسکتا،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانواں سے نکال سکتی ہے، بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، ملک کے اندر آج بھی پی ٹی آئی کو کمزورکرنے کیلئے سیاسی انجینئرنگ ہوتی دیکھ رہے ہیں،پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ایم کیو ایم کواکٹھا کیا جا رہا ہے،باپ کو پیپلزپارٹی میں دھکیلا جا رہا ہے،جنوبی پنجاب میں ان کے لوگ فون کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا کہہ رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں ایک اور گیم چل رہی ہےتا کہ تحریک انصاف کو کمزور کیا جائے، ہمارے طاقتور حلقے بھی ان کیساتھ کھڑے ہیں،خدا کے واسطے کوئی پولیٹیکل انجنیئرنگ نہ کریں۔

عمران کا کہنا تھاکہ ہماری جدوجہد پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہے،ہم کسی سےمدد نہیں مانگ رہے، ہم صرف اس ملک میں جمہوریت چاہ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں، اس ملک میں20برس سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے، دونوں سیاسی پارٹیوں کی لیڈر شپ کی کرپشن پر کتابیں لکھی جاسکتی ہے ، 90ءکی دہائی سےقبل پاکستان ہمسایہ ملک بھارت سے آگے جارہا تھا ،پھر ان دونوں جماعتوں کی پارٹنر شپ کی وجہ سے بھارت ہم سے آگے نکل گیا،پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی،پی ڈی ایم کی ساری ترقی اشتہاروں اور پروپیگنڈا میں ہوتی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا دہشت گردی کےانسداد کی ایک مربوط پالیسی کی مکمل عدم موجودگی اورانٹیلیجنس وسائل کےلغو، بیہودہ اورجعلی آڈیوز/ویڈیوز کی تیاری پر ارتکازکیساتھ ہمیں دہشتگردی میں خطرناک اضافےکاسامناہے اور ہمارےسکیورٹی اہلکاربطورِ خاص اسکاہدف ہیں،ہم دہشت گردی کی ان کارروائیوں اور دھمکیوں کی شدیدمذمت کرتےہیں۔